الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15272
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّعَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں خدیجہ کو کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری دے دوں جس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15272]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15272]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6795) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10/23) أخرجه احمد فى المسند (1758)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1761، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7005، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15272 in Urdu