🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15285
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قَالَتْ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمِ بْنِ الْأَوْقَصِ - امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَذَلِكَ بِمَكَّةَ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَزَوَّجُ؟ قَالَ:" مَنْ؟". قَالَتْ: إِنْ شِئْتَ بِكْرًا، وَإِنْ شِئْتَ ثَيِّبًا؟ قَالَ:" فَمَنِ الْبِكْرُ؟". قَالَتْ: ابْنَةُ أَحَبِّ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيْكَ: عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" فَمَنِ الثَّيِّبُ؟". قَالَتْ: سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ، آمَنَتْ بِكَ، وَاتَّبَعَتْكَ عَلَى مَا أَنْتَ عَلَيْهِ. قَالَ:" فَاذْهَبِي فَاذْكُرِيهَا عَلَيَّ". فَجَاءَتْ، فَدَخَلَتْ بَيْتَ أَبِي بَكْرٍ فَوَجَدَتْ أُمَّ رُومَانَ أُمَّ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا أُمَّ رُومَانَ، مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ، أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَلَيْهِ عَائِشَةَ. قَالَتْ: وَدِدْتُ، انْتَظِرِي أَبَا بَكْرٍ، فَإِنَّهُ آتٍ. فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ! أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَلَيْهِ عَائِشَةَ، فَقَالَ: هَلْ تَصْلُحُ لَهُ؟ إِنَّمَا هِيَ بِنْتُ أَخِيهِ! فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" ارْجِعِي إِلَيْهِ، فَقُولِي لَهُ: أَنْتَ أَخِي فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنَا أَخُوكَ، وَابْنَتُكَ تَصْلُحُ لِي". فَأَتَتْ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: ادْعِي لِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَجَاءَ فَأَنْكَحَهُ [وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنَةُ سِتِّ سِنِينَ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ خولہ بنت حکیم نے عرض کی: یہ مکہ کی بات ہے، یا رسول اللہ! کیا آپ شادی نہیں کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ اس خاتون نے کہا: اگر آپ چاہیں تو کنواری کے ساتھ کر لیں اور اگر آپ چاہیں، تو ثیبہ خاتون کے ساتھ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری لڑکی کون ہے؟ اس خاتون نے کہا: اللہ کی مخلوق میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب فرد کی صاحبزادی عائشہ بنت ابوبکر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ثیبہ خاتون کون ہیں، تو خولہ نے جواب دیا: سودہ بنت زمعہ جو آپ پر ایمان لا چکی ہیں، انہوں نے آپ کی پیروی بھی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور ان کے ہاں میرے حوالے سے ذکر کرو، وہ خاتون گئیں وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر آئیں، وہاں انہوں نے سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کو پایا، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں، اس خاتون نے کہا: اے ام رومان! اللہ تعالیٰ نے تم پر بھلائی اور برکت کیسے داخل کی ہے، اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے شادی کا پیغام دوں، تو سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: میری یہ خواہش ہے کہ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتظار کر لیں، وہ آنے والے ہیں، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے تو اس خاتون نے کہا: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھلائی اور برکت نصیب کی ہے، اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے عائشہ کے لئے شادی کا پیغام دوں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ ٹھیک ہو گا؟ یہ تو ان کی بھتیجی بنتی ہے، وہ خاتون واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے پاس واپس جاؤ اور اس سے یہ کہو کہ تم میرے اسلام میں بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں، لیکن تمہاری بیٹی میرے لئے درست ہو سکتی ہے (یعنی اس کے ساتھ شادی ہو سکتی ہے) وہ خاتون سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے ہاں بلوا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی شادی کروا دی، اس وقت میری عمر چھ سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15285 in Urdu