الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
حدیث نمبر: 15290
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَدِمْنَا مُهَاجِرِينَ، فَسَلَكْنَا فِي ثَنِيَّةٍ صَعْبَةٍ، فَنَفَرَ بِي جَمَلٌ كُنْتُ عَلَيْهِ نُفُورًا مُنْكَرًا، فَوَاللَّهِ مَا أَنْسَى قَوْلَ أُمِّي: يَا عَرِبْسَةُ، فَرَكِبَتْ فِي رَأْسِهِ، فَسَمِعْتُ قَائِلًا يَقُولُ: أَلْقِي خِطَامَهُ، فَأَلْقَيْتُهُ، فَقَامَ يَسْتَدِيرُ كَأَنَّمَا إِنْسَانٌ قَائِمٌ تَحْتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ ہجرت کر کے آ گئے، ہم ایک دشوار گزار گھاٹی میں چل رہے تھے اسی دوران میرا اونٹ سرکش ہو گیا، جس اونٹ پر میں سوار تھی وہ بری طرح سے سرکش ہو گیا تھا۔ اللہ کی قسم! اپنی والدہ کا جملہ نہیں بھولی انہوں نے کہا: اے میری چھوٹی سی دلہن! وہ اونٹ سر اٹھا کر بھاگ کھڑا ہوا تو میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس کی لگام چھوڑ دو! میں نے اس کی لگام چھوڑی تو وہ کھڑا ہو کر گھومنے لگا، یوں جیسے کوئی انسان اس کے نیچے کھڑا ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15290]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15290]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15290 in Urdu