الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ حَدِيثِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کا بیان
حدیث نمبر: 15299
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَافَرَ سَافَرَ بِبَعْضِ نِسَائِهِ، وَيَقْسِمُ بَيْنَهُنَّ، فَسَافَرَ بِعَائِشَةَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَكَانَ لَهَا هَوْدَجٌ، وَكَانَ الْهَوْدَجُ يَحْمِلُونَهُ وَيَضَعُونَهُ، فَعَرَّسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، وَخَرَجَتْ عَائِشَةُ لِلْحَاجَةِ فَتَبَاعَدَتْ، فَلَمْ يَعْلَمْ بِهَا، فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ قَدِ ارْتَحَلُوا، وَجَاءَ الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْهَوْدَجَ، فَحَمَلُوهُ وَلَا يَحْسَبُونَ إِلَّا أَنَّهَا فِيهِ، فَسَارُوا، وَأَقْبَلَتْ عَائِشَةُ فَوَجَدَتْهُمْ قَدِ ارْتَحَلُوا، فَجَلَسَتْ مَكَانَهَا فَاسْتَيْقَظَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ، وَكَانَ لَا يَقَرَبُ النِّسَاءَ، فَتَقَرَّبَ مِنْهَا، وَكَانَ مَعَهُ بَعِيرٌ لَهُ، فَلَمَّا رَآهَا حَمَلَهَا وَقَدْ كَانَ يَرَاهَا قَبْلَ الْحِجَابِ، وَجَعَلَ يَقُودُ بِهَا الْبَعِيرَ حَتَّى أَتَوُا النَّاسَ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ [عَائِشَةُ، وَأَكْثَرُوا الْقَوْلَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَقَّ عَلَيْهِ حَتَّى اعْتَزَلَهَا، وَاسْتَشَارَ فِيهَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَغَيْرَهُ] . فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْهَا، لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُحْدِثَ لَكَ فِيهَا، وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: النِّسَاءُ كَثِيرٌ، فَحَمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا، وَخَرَجَتْ عَائِشَةُ لَيْلَةً تَمْشِي فِي نِسَاءٍ، فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ، فَقَالَتْ: تَعِسَ مِسْطَحٌ، فَقَالَتْ: بِئْسَ مَا قُلْتِ! تَقُولِينَ هَذَا لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَتْ: إِنَّكَ لَا تَدْرِينَ مَا يَقُولُونَ، وَأَخْبَرَتْهَا الْخَبَرَ، فَسَقَطَتْ عَائِشَةُ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، ثُمَّ نَزَلَ الْقُرْآنُ بَعْدَهَا فِي سُورَةِ النُّورِ: (إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ) حَتَّى بَلَغَ (وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ) (وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ) ، إِلَى قَوْلِهِ: (وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ) . وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُعْطِي مِسْطَحًا وَيَبِرُّهُ وَيَصِلُهُ، وَكَانَ مِمَّنْ أَكْثَرَ عَلَى عَائِشَةَ، فَحَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَلَّا يُعْطِيَهُ شَيْئًا، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ) فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْتِيَهَا وَيُبَشِّرَهَا، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخْبَرَهَا بِعُذْرِهَا، وَبِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ. فَقَالَتْ: لَا بِحَمْدِكَ، وَلَا بِحَمْدِ صَاحِبِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو اپنے ساتھ اپنی کسی زوجہ محترمہ کو ساتھ لے جاتے تھے، آپ ان خواتین کے درمیان قرعہ اندازی کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ سفر پر لے گئے، ان کا ایک مخصوص ہودج تھا، اس ہودج کو لوگ اٹھاتے تھے اور اسے اونٹ پر رکھ دیتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے رات کے آخری حصے میں پڑاؤ کیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا قضائے حاجت کے لئے نکلیں، وہ دور چلی گئیں، ان کے بارے میں پتہ نہیں تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو وہ لوگ روانہ ہو گئے، وہ لوگ جو ہودج کو اٹھاتے تھے وہ آئے، انہوں نے ہودج کو اٹھایا، ان کا یہ خیال تھا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اندر ہی موجود ہوں گی، جب وہ لوگ چلے گئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے لوگوں کو پایا کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو وہ اسی جگہ پر بیٹھ گئیں، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام صفوان بن معطل تھا، وہ بیدار ہوا، وہ خواتین کے قریب نہیں جا سکتا تھا، اس کے ساتھ اس کا اونٹ بھی تھا، جب اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا تو انہیں اپنے اونٹ پر سوار کروایا، وہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھ چکا تھا، وہ اپنا اونٹ لے کر چلتا ہوا لوگوں کے پاس اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، لوگوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں باتیں کرنا شروع کر دیں اور بہت زیادہ باتیں کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ پر یہ بات گراں گزری، یہاں تک کہ آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لاتعلقی اختیار کی، آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے مشورہ لیا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ انہیں رہنے دیں، اللہ تعالیٰ آپ کے سامنے اس کا کوئی حکم نازل کر دے گا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے کہا: خواتین بہت سی ہیں، ایک رات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خواتین کے ساتھ چلتی ہوئی جا رہی تھیں، تو اسی دوران ام مسطح کا پاؤں پھسلا، تو انہوں نے کہا: مسطح برباد ہو جائے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ نے بری بات کہی ہے، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں یہ بات کہہ رہی ہیں، ام مسطح نے کہا: آپ نہیں جانتی لوگ کیا کہہ رہے ہیں، پھر ام مسطح نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ساری صورت حال بتائی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بے ہوش ہو کے گر گئیں، پھر اس کے بعد قرآن میں سورت نور میں یہ آیات نازل ہوئیں: ”بیشک وہ لوگ، جو تم میں سے ایک گروہ نے جھوٹا الزام لگایا۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور ان میں سے جس نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے لیے بڑا عذاب ہے۔“ (پھر آگے چل کر ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم میں سے فضیلت والے لوگ قسم نہ اٹھائیں۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“ اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسطح کو رقم دیا کرتے تھے، اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے تھے، صلہ رحمی کرتے تھے اور یہ وہ شخص تھا جس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خلاف زیادہ باتیں کی تھیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ حلف اٹھایا کہ اب وہ اسے کچھ نہیں دیں گے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”کیا تم لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کر دے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جا کے انہیں خوشخبری سنائیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو حکم نازل کیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نہ تو آپ کی تعریف کروں گی اور نہ آپ کے آقا کی تعریف کروں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15299]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (123/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
Majma al-Zawa'id Hadith 15299 in Urdu