الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ حَدِيثِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کا بیان
حدیث نمبر: 15302
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ لَمَّا نَزَلَ عُذْرُهَا قَبَّلَ أَبُو بَكْرٍ رَأْسَهَا، فَقَالَتْ: أَلَا عَذَرْتَنِي؟ فَقَالَ: أَيُّ سَمَاءٍ تُظِلُّنِي، وَأَيُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِي إِنْ قُلْتُ مَا لَا أَعْلَمُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب ان کے عذر کا حکم نازل ہوا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کے سر کو بوسہ دیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ نے مجھے پہلے کیوں نہیں بے گناہ قرار دیا؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا اور کون سی زمین میرا بوجھ اٹھائے گی؟ اگر میں وہ کہوں جس کے بارے میں مجھے علم ہی نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15302]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15302]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2665)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15302 in Urdu