🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. بَابُ حَدِيثِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15304
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: افْتَخَرَتْ عَائِشَةُ وَزَيْنَبُ، فَقَالَتْ زَيْنَبُ: أَنَا الَّتِي زَوَّجَنِي اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ، وَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَنَا الَّتِي نَزَلَ عُذْرِي حِينَ حَمَلَنِي صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ، فَقَالَتْ لَهَا زَيْنَبُ: أَيُّ شَيْءٍ قُلْتِ حِينَ رَكِبْتِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ. قَالَتْ: قُلْتِ كَلِمَةَ الْمُؤْمِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ عِرْفَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
محمد بن جحش بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کیا، تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: کہ میں وہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے میری شادی کروائی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں وہ ہوں کہ میرے بے گناہ ہونے کا حکم نازل ہوا، جب صفوان بن معطل نے مجھے سواری پر سوار کروایا تھا، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے ان سے دریافت کیا: جب آپ سوار ہوئی تھیں تو آپ نے کیا پڑھا تھا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے یہ پڑھا تھا ”میرے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے“ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ نے اہل ایمان کا کلمہ پڑھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 15304 in Urdu