🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. بَابُ فَضْلِ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15334
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ تَطْلِيقَةً، فَأَتَاهَا خَالَاهَا عُثْمَانُ وَقُدَامَةُ ابْنَا مَظْعُونٍ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا طَلَّقَنِي عَنْ شِبَعٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ فَتَجَلْبَبَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: رَاجِعْ حَفْصَةَ ; فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ ; وَإِنَّهَا زَوَّجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دے دی، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے دو ماموں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ، جو دونوں مظعون کے صاحبزادے ہیں، وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اکتاہٹ کی وجہ سے طلاق نہیں دی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ گھر میں داخل ہوئے تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے چادر اوڑھ لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ کہا: کہ آپ حفصہ سے رجوع کر لیں کیونکہ وہ نوافل پڑھنے والی اور نفلی روزے رکھنے والی خاتون ہیں اور وہ جنت میں آپ کی اہلیہ ہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/18)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4614، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6788»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15334 in Urdu