الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15375
وَعَنْ رَزِينَةَ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ، جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَذِرَاعُهَا فِي يَدِهِ، فَلَمَّا رَأَتِ السَّبْيَ قَالَتْ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَأَرْسَلَ ذِرَاعَهَا مِنْ يَدِهِ، وَأَعْتَقَهَا، وَخَطَبَهَا، وَتَزَوَّجَهَا، وَأَمْهَرَهَا زُرْبَيَّةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ مِنْ طَرِيقِ عَلِيلَةَ بِنْتِ الْكُمَيْتِ، عَنْ أُمِّهَا أَمِينَةَ، عَنْ أَمَةِ اللَّهِ بِنْتِ رَزِينَةَ، وَهَؤُلَاءِ الثَّلَاثُ لَمْ أَعْرِفْهُنَّ. وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِمَا فِي الصَّحِيحِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جنگ قریظہ اور جنگ نضیر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو لے آئے، ان کی کلائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی، جب انہوں نے قیدیوں کو دیکھا تو یہ کہا: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ان کی کلائی چھوڑ دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد کر دیا، انہیں شادی کا پیغام دیا اور پھر ان کے ساتھ شادی کر لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مہر کے طور پر (ٹیک لگانے والا) تکیہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت علیلہ بنت کمیت کے حوالے سے ان کی والدہ امینہ سے نقل کی ہے، اور ان کے حوالے سے امۃ اللہ بنت رزینہ سے نقل کی ہے، اور ان تینوں خواتین سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور
یہ روایت اس روایت کے برخلاف ہے جو صحیح میں مذکور ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15375]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت علیلہ بنت کمیت کے حوالے سے ان کی والدہ امینہ سے نقل کی ہے، اور ان کے حوالے سے امۃ اللہ بنت رزینہ سے نقل کی ہے، اور ان تینوں خواتین سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور
یہ روایت اس روایت کے برخلاف ہے جو صحیح میں مذکور ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15375]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7161) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (277/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15375 in Urdu