🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15378
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْهِ صَفِيَّةَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَقُولُونَ فِي هَذِهِ الْجَارِيَةِ؟". قَالُوا: نَقُولُ: إِنَّكَ أَوْلَى النَّاسِ بِهَا وَأَحَقُّهُمْ. قَالَ:" فَإِنِّي أَعْتَقْتُهَا وَاسْتَنْكَحْتُهَا، وَجَعَلْتُ عِتْقَهَا مَهْرَهَا". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْوَلِيمَةُ. قَالَ:" الْوَلِيمَةُ حَقٌّ، وَالثَّانِيَةُ مَعْرُوفٌ، وَالثَّالِثَةُ فَخْرٌ وَحَرَجٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا مال فے کے طور پر دے دیں تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اس کنیز کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ تو لوگوں نے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اس خاتون کے بارے میں لوگوں سے زیادہ لائق ہیں اور زیادہ حق رکھتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں اسے آزاد کر کے اس سے شادی کر لیتا ہوں اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنا دیتا ہوں، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ولیمہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولیمہ حق ہے، اور دوسرے دن (کھانا کھلانا) نیکی ہے اور تیسرے دن فخر ہے، اور گناہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15378]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15378 in Urdu