الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ .
حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1539
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنِّي أَسْتَحَاضُ، فَقَالَ:" دَعِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ، فَقِيلَ: هُوَ عُرْوَةُ الْمُزْنِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَقِيلَ: عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ يَسْمَعْ حَبِيبٌ مِنْهُ، وَحَبِيبٌ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اُس نے کہا: میں استحاضہ کا شکار ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کر دو، پھر غسل کر لو اور ہر نماز کے وقت وضو کر لو، خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے عروہ کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ مزنی ہے اور وہ مجہول ہے، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ بن زبیر ہیں، لیکن حبیب نامی راوی نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے، حبیب نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1539]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 324، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 333، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 125، وأخرجه سنن النسائي برقم: 367، 170، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 304، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 624، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25153، وأخرجه موطأ مالك برقم: 137، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 774، 779، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6992»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف؛ راوی کی جہالت، انقطاعِ سند اور حبیب کی تدلیس
Majma al-Zawa'id Hadith 1539 in Urdu