🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ مَنَاقِبِ أُمَامَةَ بِنْتِ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15393
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كَانَتْ أُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ أُمُّهَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ عَنْهَا قَالَ لَهَا: لَا تَزَوَّجِي، فَإِنْ أَرَدْتِ الزَّوَاجَ فَلَا تَخْرُجِي مِنْ رَأْيِ الْمُغِيرَةِ بْنِ نَوْفَلٍ، فَخَطَبَهَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَتْ إِلَى الْمُغِيرَةِ تَسْتَأْمِرُهُ، فَقَالَ لَهَا: أَنَا خَيْرٌ لَكِ مِنْهُ، فَاجْعَلِي أَمْرَكِ إِلَيَّ، فَفَعَلَتْ فَدَعَا رِجَالًا فَتَزَوَّجَهَا، فَهَلَكَتْ أُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ نَوْفَلٍ، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ، فَلَيْسَ لِزَيْنَبَ عَقِبٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا کی والدہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں، سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہونے لگا تو انہوں نے سیده امامہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم شادی نہ کرنا، اگر تمہارا شادی کرنے کا ارادہ ہو تو مغیرہ بن نوفل کے مشورے کے خلاف نہ کرنا، سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو شادی کا پیغام بھیجا، وہ سیدنا مغیرہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں تاکہ ان سے مشورہ لیں، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں معاویہ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوں، آپ اپنا معاملہ میرے سپرد کر دیں، تو اس خاتون نے ایسا ہی کیا، تو ان صاحب نے کچھ مردوں کو بلایا اور اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، تو سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا کا انتقال مغیرہ بن نوفل کی زوجیت میں ہوا، انہوں نے ان صاحب کے کسی بچے کو جنم نہیں دیا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بھی ان کے علاوہ اور کوئی اولاد نہیں رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (443/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15393 in Urdu