🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. بَابُ مَنَاقِبِ دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15402
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالُوا: قَدِمَتْ دُرَّةُ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ مُهَاجِرَةً، فَنَزَلَتْ دَارَ رَافِعِ بْنِ الْمُعَلَّى الزُّرَقِيِّ، فَقَالَ لَهَا نِسْوَةٌ جَالِسِينَ إِلَيْهَا مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: أَنْتِ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ الَّذِي قَالَ اللَّهُ: (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ) يَعْنِي: مَا يُغْنِي عَنْكِ مُهَاجَرُكِ؟ فَأَتَتْ دُرَّةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَتْ إِلَيْهِ مَا قُلْنَ لَهَا، فَسَكَّنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اجْلِسِي". ثُمَّ صَلَّى بِالنَّاسِ الظَّهْرَ، وَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ سَاعَةً، وَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَالِي أُوذَى فِي أَهْلِي، فَوَاللَّهِ إِنَّ شَفَاعَتِي لَتَنَالُ حَيَّ حَاءَ وَحَكَمٍ، وَصُدَا، وَسَلْهَبَ، يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَشِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ درّہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب ہجرت کر کے آئیں، انہوں نے رافع بن معلیٰ زرقی کے محلے (یا گھر) میں رہائش اختیار کی، بنوزریق سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین جو ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، انہوں نے ان سے کہا: آپ اس ابولہب کی صاحبزادی ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ برباد ہو جائیں اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا تھا وہ اس کے کسی کام نہیں آیا“۔ ان کی مراد یہ تھی کہ آپ کا ہجرت کرنا آپ کے کس کام آئے گا، تو سیدہ درہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ کے سامنے اس بات کی شکایت کی جو ان خواتین نے کہی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پرسکون ہونے کا کہا: اور فرمایا: تم بیٹھ جاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آپ منبر پر گھڑی بھر کے لئے تشریف فرما ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ مجھے میرے اہل خانہ (یعنی خاندان کے افراد) کے حوالے سے اذیت پہنچائی جاتی ہے، اللہ کی قسم! میری شفاعت حاء اور حکم اور صدا اور سلہب قبیلے کے افراد کو بھی قیامت کے دن نصیب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بشیر دمشقی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (259/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15402 in Urdu