🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. بَابٌ فِي أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15416
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ" فُسْتُقَةُ": مَاتَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ [سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ] بَعْدَ ابْنِهَا عَبْدِ اللَّهِ بِلَيَالٍ، وَكَانَتْ أُخْتَ عَائِشَةَ لِأَبِيهَا، وَأُمُّ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ: قُتَيْلَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ عَبْدِ أَسْعَدَ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ.
وَكَانَتْ لِأَسْمَاءَ يَوْمَ مَاتَتْ مِائَةُ سَنَةٍ، وُلِدَتْ قَبْلَ التَّارِيخِ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً [وَقَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَ عَشْرَةَ سَنَةً ] . وَوُلِدَتْ أَسْمَاءُ لِأَبِي بَكْرٍ وَسِنُّهُ إِحْدَى وَعِشْرُونَ سَنَةً.
محمد بن علی مدینی کہتے ہیں۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کا انتقال تہتر ہجری میں ہوا تھا، ان کا انتقال ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے کچھ دن بعد ہوا تھا، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں، سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کی والدہ کا نام قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن عبداسعد تھا اور ان کا تعلق بنو مالک بن حسل سے تھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کا جب انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر ایک سو سال تھی، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سن ہجری کے آغاز سے ستائیس سال پہلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے سترہ سال پہلے پیدا ہوئی تھیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی پیدائش کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر اکیس سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15416]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15416 in Urdu