الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15470
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:" هَذَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا، وَأَوْصَلُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَقِيعِ الْخَيْلِ، فَأَقْبَلَ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُجَهِّزُ جَيْشًا، فَنَظَرَ إِلَى الْعَبَّاسِ فَقَالَ. وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب ہیں، جو قریش میں سب سے زیادہ سخی ہیں، اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند اور نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ روایت کیے ہیں: ہم ”بقیع الخیل“ کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا عباس: تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث روایت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لشکر کی تیاری کے سلسلے میں نکلے، آپ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔ یعنی اس کے بعد سابقہ روایت ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن طلحہ تیمی ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15470]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1613، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5470، 5471، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1947»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15470 in Urdu