الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15505
وَعَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ لَا يَنْظُرُ فِي نَاحِيَةٍ إِلَّا رَأَى أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ يُقَاتِلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ خَيْرُ أَهْلِي - أَوْ مِنْ خَيْرِ أَهْلِي -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی سمت میں دیکھا، تو آپ نے یہی ملاحظہ فرمایا کہ سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ جنگ کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ابوسفیان، میرے اہل خانہ میں سب سے بہتر ہے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بے شک ابوسفیان میرے اہل خانہ کے بہتر افراد میں سے ایک ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15505]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (327/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6542»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15505 in Urdu