الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. بَابُ فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ -
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں
حدیث نمبر: 15508
وَبِسَنَدِهِ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أَسْلَمَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بَعْدَ عَلِيٍّ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ بَعْدَهُ.
انہوں نے اس سند کے ساتھ ابن اسحاق کا یہ قول نقل کیا ہے: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعد اسلام قبول کیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعد اسلام قبول کرنے والے یہ پہلے فرد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15508]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4652)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15508 in Urdu