الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. بَابُ فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ -
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں
حدیث نمبر: 15510
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: اجْتَمَعَ جَعْفَرٌ، وَعَلِيٌّ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، فَقَالَ جَعْفَرٌ: أَنَا أَحَبُّكُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَحَبُّكُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَقَالَ زَيْدٌ: أَنَا أَحَبُّكُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالُوا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَسْأَلَهُ.
قَالَ أُسَامَةُ: فَجَاءُوا يَسْتَأْذِنُونَهُ، فَقَالَ:" اخْرُجْ فَانْظُرْ مِنْ هَؤُلَاءِ؟". فَقُلْتُ: هَذَا جَعْفَرٌ وَعَلِيٌّ وَزَيْدٌ، مَا أَقُولُ أَبِي قَالَ:" ائْذَنْ لَهُمْ". فَدَخَلُوا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ:" فَاطِمَةُ". قَالُوا: نَسْأَلُكَ عَنِ الرِّجَالِ قَالَ:" أَمَّا أَنْتَ يَا جَعْفَرُ فَأَشْبَهَ خَلْقُكَ خَلْقِي، وَأَشْبَهُ خُلُقُكَ خُلُقِي، وَأَنْتَ مِنِّي وَشَجَرَتِي. وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَلِيُّ فَخَتَنِي وَأَبُو وَلَدِي، وَأَنَا مِنْكَ وَأَنْتَ مِنِّي. وَأَمَّا أَنْتَ يَا زَيْدُ فَمَوْلَايَ وَمِنِّي، وَأَحَبُّ الْقَوْمِ إِلَيَّ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اکٹھے ہوئے، تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: میں تم سب سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک محبوب ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ لوگوں سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک محبوب ہوں، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ لوگوں سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب ہوں، پھر انہوں نے کہا: تم ہمارے ساتھ اللہ کے رسول کی طرف چلو! تاکہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کریں۔ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ حضرات تشریف لائے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جا کر دیکھو! کہ کون لوگ ہیں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ ہیں، میں نے یہ نہیں کہا: میرے والد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں اجازت دیدو! یہ حضرات اندر آئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فاطمہ، اُنہوں نے عرض کی: ہم آپ سے مردوں کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے جعفر! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تمہاری ظاہری شکل و صورت میری شکل و صورت سے مشابہت رکھتی ہے اور تمہارے اخلاق میرے اخلاق سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں، تم مجھ سے ہو اور میرا شجرہ ہو، اور اے علی! جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم میرے داماد ہو اور میرے بچوں کے باپ ہو، میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو، اور اے زید! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم میرے آزاد کردہ غلام ہو اور مجھ سے ہو اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہو۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15510]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15510]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21270، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5010»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15510 in Urdu