🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
161. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا جَاءَ فِي عِلْمِهِ ، وَمَا سُئِلَ عَنْهُ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15517
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ اللَّهُمَّ أَعْطِ الْحِكْمَةَ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهِ فَوَجَدَ عَبْدُ اللَّهِ بَرْدَهَا فِي صَدْرِهِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ احْشُ جَوْفَهُ عِلْمًا وَحِلْمًا". فَلَمْ يَسْتَوْحِشْ فِي نَفْسِهِ إِلَى مَسْأَلَةِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، وَلَمْ يَزَلْ حَبْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سر پر رکھا اور یہ دعا کی: اے اللہ! تو اسے حکمت عطا کر دے اور اسے تفسیر کا علم عطا کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ رکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی ٹھنڈک سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے سینے میں محسوس کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے اللہ! اس کے پیٹ کو (یعنی سینے کو) علم اور بردباری سے بھر دے! راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے دل میں کبھی کسی بھی شخص سے، کسی چیز کے بارے میں دریافت کرنے کی حاجت محسوس نہیں کی، اور وہ مسلسل اس اُمت کے بڑے عالم رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وفات دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10585)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15517 in Urdu