الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
161. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا جَاءَ فِي عِلْمِهِ ، وَمَا سُئِلَ عَنْهُ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
حدیث نمبر: 15526
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آخِرِ اللَّيْلِ، فَصَلَّيْتُ خَلْفَهُ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَجَرَّنِي حَتَّى جَعَلَنِي حِذَاءَهُ، فَلَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَلَاتِهِ خَنِسْتُ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" مَا شَأْنُكَ أَجْعَلُكَ حِذَائِي فَتَخْنِسُ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَيَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِحِذَائِكَ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي أَعْطَاكَ اللَّهُ؟ قَالَ: فَأَعْجَبَهُ، فَدَعَا لِي أَنْ يَزِيدَنِي اللَّهُ عِلْمًا وَفِقْهًا. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہ بیان کرتے ہیں: میں رات کے آخری حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھینچا اور مجھے اپنے برابر کھڑا کر لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کی طرف متوجہ ہوئے، تو میں ذرا پیچھے ہٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے رہے، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ میں نے تمہیں اپنے برابر کھڑا کیا تھا اور تم پیچھے ہٹ گئے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کسی کے لئے یہ مناسب ہے؟ کہ وہ آپ کے برابر کھڑا ہو کر نماز ادا کرے؟ جبکہ آپ اللہ کے رسول ہیں، اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے (مخصوص شان) عطا کی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، آپ نے میرے لئے یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے مزید علم اور سمجھ بوجھ عطا کرے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15526]
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15526]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى السم (3061)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3051، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6333»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15526 in Urdu