الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
161. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا جَاءَ فِي عِلْمِهِ ، وَمَا سُئِلَ عَنْهُ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
حدیث نمبر: 15528
وَعَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: شَتَمَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّكَ لَتَشْتُمُنِي وَأَنَا فِيَّ ثَلَاثُ خِصَالٍ: إِنِّي لَآتِي عَلَى الْآيَةِ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَلَوَدِدْتُ أَنَّ جَمِيعَ النَّاسِ يَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْحَاكِمِ مِنْ حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ يَعْدِلُ فِي حُكْمِهِ فَأَفْرَحُ، وَلَعَلِّي لَا أُقَاضَى إِلَيْهِ أَبَدًا، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بِالْغَيْثِ قَدْ أَصَابَ الْبَلَدَ مِنْ بِلَادِ الْمُسْلِمِينَ، فَأَفْرَحُ وَمَا لِي بِهِ سَائِمَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن بریدہ اسلمی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو برا کہا:، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم مجھے برا کہہ رہے ہو؟ جبکہ میرے اندر تین خصوصیات ہیں، میں اللہ کی کتاب کی کوئی ایک آیت پڑھتا ہوں، تو میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ سب لوگوں کو اس کے بارے میں وہی علم ہو، جو علم مجھے ہے، اور میں مسلمان حکمرانوں میں سے کسی حاکم کے بارے میں سنتا ہوں کہ اس نے فیصلہ دیتے ہوئے عدل سے کام لیا ہے، تو میں اس بات پر خوش ہوتا ہوں، حالانکہ میں نے شاید کبھی بھی کسی عدالتی فیصلے کے بارے میں اسے نہیں کہا: ہو گا، اور جب میں کسی بادل کے بارے میں سنتا ہوں کہ مسلمانوں کے کسی علاقے میں وہ برسا ہے، تو میں اس پر خوش ہوتا ہوں، حالانکہ مجھے اس کے بدلے میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15528]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10621)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15528 in Urdu