الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15551
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ. قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ! مَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَمَا زَالَ عُمَرُ يُطْفِئُ وَيُسَرِّي عَنْهُ الْغَضَبَ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ لِأَمْرٍ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا مَعَهُ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي وَنَحْنُ نَمْشِي مَعَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا نَعْرِفُ الرَّجُلَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهُ". قَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَعُودَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ. قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي فَبَشَّرَهُ، فَلَا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ اس وقت عرفہ میں موجود تھے، اس شخص نے کہا: اے امیرالمؤمنین! میں کوفہ سے آیا ہوں، اور میں نے وہاں ایک صاحب کو چھوڑا ہے، جو زبانی طور پر قرآن مجید املاء کرواتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے سے میں آ گئے اور شدید غصے میں آ گئے، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا ستیاناس ہو، وہ شخص کون ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونا شروع ہوا، جب اُن کی کیفیت ٹھیک ہو گئی، جو پہلے تھی، تو انہوں نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، اللہ کی قسم! ان کے بارے میں میرا علم یہ ہے کہ لوگوں میں کوئی بھی ایسا شخص باقی نہیں ہے، جو اس بارے میں اُن سے زیادہ حق رکھتا ہو اور میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ کر رات کے وقت گفتگو کرتے تھے، جو مسلمانوں کے کسی معاملے کے بارے میں ہوتی تھی، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، میں بھی آپ کے پاس موجود تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے، ہم بھی آپ کے ساتھ چلتے ہوئے آئے، تو ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اُس کی تلاوت سننے لگے، قریب تھا کہ ہم اُس شخص کو پہچان جاتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اسی طرح پڑھے، جس طرح یہ نازل ہوا ہے، اُسے ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود) کی تلاوت کے مطابق قرآن کو پڑھنا چاہیے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص بیٹھ کر دعا مانگنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور یہ کہنے لگے: تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سوچا، اللہ کی قسم! کل میں اس شخص کے پاس ضرور جاؤں گا، اور اُسے ضرور خوشخبری سناؤں گا، وہ کہتے ہیں: جب میں اگلے دن صبح اُسے خوشخبری دینے کے لیے اس کے پاس گیا، تو میں نے یہ صورتحال پائی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے اسے خوشخبری سنا چکے تھے، اللہ کی قسم! میں نے بھلائی کے جس بھی کام کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی، تو وہ اس بارے میں مجھ سے سبقت لے جا چکے ہوتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15551]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (194) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8422)، أخرجه مسند أحمد برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8500، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6883/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
Majma al-Zawa'id Hadith 15551 in Urdu