🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15562
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ كَانَ يَجْتَنِي سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ، فَجَعَلَتِ الرِّيحُ تَكْفَؤُهُ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ مِنْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ. فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمَا فِي الْمِيزَانِ أَثْقَلُ مِنْ أُحُدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي بَعْضِهَا:" لَسَاقَا ابْنِ مَسْعُودٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّ وَأَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ". وَفِي بَعْضِهَا: بَيْنَا هُوَ يَمْشِي وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ هَمَزَهُ أَصْحَابُهُ أَوْ بَعْضُهُمْ.
وَأَمْثَلُ طُرُقِهَا فِيهِ: عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ پیلو کے درخت سے مسواک چن رہے تھے، اُن کی پنڈلیاں پتلی تھیں، ہوا انہیں ڈگمگانے لگی، تو لوگ ان پر ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی پنڈلیوں کے کمزور ہونے پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میزان میں یہ دونوں (پنڈلیاں) احد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوں گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے مختلف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں: ”ابن مسعود کی دونوں پنڈلیاں، قیامت کے دن، اُحد پہاڑ سے زیادہ مضبوط اور زیادہ بڑی ہوں گی۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلتے ہوئے جا رہے تھے، اسی دوران آپ کے بعض اصحاب نے ان پر تبصرہ کیا۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کے تمام طرق میں، جو سب سے زیادہ مثالی طریق ہے، اس میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15562]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2678) أخرجه أبو يعلى فى المسند (5310) اخرجه احمد فى المسند (3991)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15562 in Urdu