الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 15608
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ بِصِفِّينَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ وَهُوَ يُنَادِي: إِنِّي لَقِيتُ الْجَبَّارَ وَتَزَوَّجْتُ الْحُورَ الْعِينَ، الْيَوْمَ نَلْقَى الْأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ، عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ:" آخِرَ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: جنگ صفین میں، جس دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوئے، اُس دن میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہے تھے: ”میں جبار کی بارگاہ میں حاضر ہونے لگا ہوں اور میری شادی حورعین سے ہو جائے گی، اور آج میں اپنے محبوب افراد، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے گروہ سے مل جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ دنیا میں تمہارے استعمال کی آخری چیز وہ پتلا دودھ ہو گا، جس میں پانی ملا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15608]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15608]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2691)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15608 in Urdu