🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
169. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15632
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهَبٍ قَالَ: سِرْنَا مَعَهُ - يَعْنِي مَعَ عَلِيٍّ - حِينَ رَجَعَ مِنْ صِفِّينَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَابِ الْكُوفَةِ إِذْ نَحْنُ بِقُبُورِ سَبْعَةٍ عَنْ أَيْمَانِنَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا هَذِهِ الْقُبُورُ؟ فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ تُوُفِّيَ بَعْدَ مَخْرَجِكَ إِلَى صِفِّينَ، وَأَوْصَى أَنْ يُدْفَنَ فِي ظَهْرِ الْكُوفَةِ، وَكَانَ النَّاسُ إِنَّمَا يَدْفِنُونَ مَوْتَاهُمْ فِي أَقْبِيَتِهِمْ وَعَلَى أَبْوَابِ دُورِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا خَبَّابًا أَوْصَى بِالظَّهْرِ دَفَنَ النَّاسُ، فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: رَحِمَ اللَّهُ خَبَّابًا ; لَقَدْ أَسْلَمَ رَاغِبًا، وَهَاجَرَ طَائِعًا، وَعَاشَ مُجَاهِدًا، وَابْتُلِيَ فِي جِسْمِهِ أَحْوَالًا، وَلَنْ يُضَيِّعَ اللَّهُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا، ثُمَّ دَنَا مِنَ الْقُبُورِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، أَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ فَارِطٌ، وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ عَمَّا قَلِيلٍ لَاحِقٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُمْ وَتَجَاوَزْ عَنَّا وَعَنْهُمْ، طُوبَى لِمَنْ أَرَادَ الْمَعَادَ، وَعَمِلَ لِلْحُسْنَى، وَقَنِعَ بِالْكَفَافِ، وَرَضِيَ عَنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے، راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ صفین سے واپس آ رہے تھے، جب ہم کوفہ کے دروازے کے پاس پہنچے، تو وہاں ہمارے دائیں طرف سات قبریں موجود تھیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کس کی قبریں ہیں؟ لوگوں نے بتایا: اے اميرالمؤمنین! آپ کے صفین کی طرف تشریف لے جانے کے بعد سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو انہوں نے یہ وصیت کی کہ انہیں کوفہ سے باہر دفن کیا جائے، راوی بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اپنے مرحومین کو اپنے گھروں میں دفن کرتے تھے، یا اپنے محلوں کے دروازوں پر دفن کرتے تھے، جب انہوں نے یہ دیکھا کہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے شہر سے باہر دفن ہونے کی وصیت کی ہے، تو کچھ دوسرے لوگوں نے بھی اپنے مرحومین یہاں دفن کر دیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خباب پر رحم کرے، اس نے رغبت رکھتے ہوئے اسلام قبول کیا، فرمانبرداری کرتے ہوئے ہجرت کی، مجاہد کے طور پر زندہ رہا، اُسے اس کے جسم کے حوالے سے کچھ امور میں مبتلا کیا گیا، لیکن اللہ تعالیٰ اس شخص کا اجر ضائع نہیں کرے گا، جس نے اچھا عمل کیا ہو۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ قبروں کے قریب ہوئے اور انہوں نے یہ دعا پڑھی: ”اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی کے رہنے والو! تم پر سلام ہو، تم ہمارے پیشرو ہوں، اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں تھوڑے ہی عرصے میں ہم بھی تم سے آ ملیں گے، اے اللہ! تو ہماری اور ان کی مغفرت کر دے، تو ہم سے اور اُن سے درگزر کر دے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے جو آخرت کا ارادہ رکھتا ہے اور بھلائی کے لئے عمل کرتا ہے، اور بنیادی ضرورت پوری ہونے پر قناعت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے راضی رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15632]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3618)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 15632 in Urdu