🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15653
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ لَمَّا قُبِرَ قَالَتْ أُمُّ الْعَلَاءِ: طِبْ أَبَا السَّائِبِ نَفْسًا ; إِنَّكَ فِي الْجَنَّةِ. فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟". قَالَتْ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ! قَالَ:" أَجَلْ، مَا رَأَيْنَا إِلَّا خَيْرًا، أَنَا رَسُولُ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُصْنَعُ بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا گیا، تو سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: ہے: اے ابوسائب! آپ کو مبارک ہو، کہ آپ جنت میں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی یہ بات سن لی، آپ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا پتا؟ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہمیں صرف بھلائی کا پتا ہے، میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا ہو گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4879»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15653 in Urdu