🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15659
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ يَوْمَ مَاتَ، فَأَحْنَى عَلَيْهِ كَأَنَّهُ يُوصِيهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْا فِي عَيْنَيْهِ أَثَرَ الْبُكَاءِ. ثُمَّ أَحَنَى عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْهُ يَبْكِي. ثُمَّ أَحَنَى عَلَيْهِ الثَّالِثَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَلَهُ شَهِيقٌ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَبَكَى الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ، إِنَّمَا هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ ; فَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ". ثُمَّ قَالَ:" أَذْهِبْ عَنْكَ أَبَا السَّائِبِ، فَلَقَدْ خَرَجْتَ وَلَمْ تَتَلَبَّسْ مِنْهَا بِشَيْءٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ سَبَبُ إِسْلَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النَّحْلِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اُس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ اُن پر جھک گئے، یوں جیسے آپ انہیں کوئی تلقین کر رہے ہوں، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا، تو لوگوں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں میں رونے کا نشان موجود ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری مرتبہ ان پر جھک گئے، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا، تو لوگوں نے آپ کو دیکھا کہ آپ رو رہے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیسری مرتبہ ان پر جھک گئے، پھر آپ نے سر اٹھایا تو آپ کے رونے کی آواز آ رہی تھی، لوگوں کو اندازہ ہو گیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، حاضرین بھی رونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رُک جاؤ! بے شک یہ شیطان کی طرف سے ہے، تو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوسائب: تم ایسی حالت میں (یعنی دنیا سے رخصت ہو کہ جب) تم اس سے نکلے، تو تم اس کے حوالے سے کسی چیز کے بارے میں التباس کا شکار نہیں ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے عمر بن عبدالعزیز بن مقلاص کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے اسلام قبول کرنے کا سبب، تفسیر سے متعلق کتاب میں سورہ نحل سے متعلق باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15659]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10826)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10826»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15659 in Urdu