الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 1568
عَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى صَدْرِهِ أَوْ بَطْنِهِ الْحَسَنُ أَوِ الْحُسَيْنُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَبَالَ، فَرَأَيْتُ بَوْلَهُ أَسَارِيعَ، فَقُمْنَا إِلَيْهِ فَقَالَ:" دَعُوا ابْنِي، لَا تُفْزِعُوهُ حَتَّى يَقْضِيَ بَوْلَهُ" ثُمَّ أَتْبَعَهُ الْمَاءَ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ بَيْتَ تَمْرِ الصَّدَقَةِ وَمَعَهُ الْغُلَامُ، فَأَخَذَ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَاسْتَخْرَجَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ کے سینے پر (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا حسین رضی اللہ عنہ موجود تھے، انہوں نے پیشاب کر دیا، میں نے ان کے پیشاب کی لکیریں دیکھیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: میرے بیٹے کو رہنے دو! اسے پریشان نہ کرو، جب تک یہ پیشاب مکمل نہیں کر لیتا، پھر آپ نے اُس پر پانی ڈال دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور اس گھر میں داخل ہوئے، جس میں صدقہ کی کھجوریں موجود تھیں، آپ کے ساتھ وہ بچہ بھی تھا، اُس نے ایک کھجور پکڑی اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ باہر نکال دی اور ارشاد فرمایا: صدقہ، ہمارے لیے حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1568]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1568]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1568 in Urdu