الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
181. بَابُ فَضْلِ الْمِقْدَادِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15683
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" [ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ] دَعُونِي". فَانْطَلَقَ بِالْهَدْيِ فَنَحَرَهُ - أَوْ كَمَا قَالَ - فَقَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ: لَا وَاللَّهِ لَا نَكُونُ كَالْمَلَأِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ قَالُوا لِمُوسَى: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَا هُنَا قَاعِدُونَ، وَلَكِنِ اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَكُمَا مُقَاتِلُونَ، فَنَحَرَ الْهَدْيَ بِالْحُدَيْبِيَةِ. قَالَ قَتَادَةُ: وَكَانَ مَعَهُمْ يَوْمَئِذٍ سَبْعُونَ بَدَنَةً. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے چھوڑ دو (یعنی مجھے کرنے دو) پھر آپ قربانی کے جانور کو لے کر تشریف لے گئے اور اسے قربان کر دیا“ (یا جس طرح بھی راویوں نے بیان کیا ہے) سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم بنی اسرائیل کے گروہ کی مانند نہیں ہوں گے، جنہوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے یہ کہہ دیا تھا: آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور دونوں لڑائی کریں، ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں، (سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم تو یہ کہیں گے:) آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور لڑائی کریں ہم آپ دونوں کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیں گے (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر انہوں نے حدیبیہ کے مقام پر قربانی کے جانور کو قربان کیا۔ قتادہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ستر اونٹ تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15683]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15683]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15683 in Urdu