🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15694
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَدِمْنَا مِنْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ، فَتُلُقِّينَا بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَكَانَ غِلْمَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ تَلَقَّوْا أَهْلِيهِمْ، فَلَقُوا أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ فَنَعَوْا لَهُ امْرَأَتَهُ فَتَقَنَّعَ وَجَعَلَ يَبْكِي، فَقُلْتُ لَهُ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ، أَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَكَ مِنَ السَّابِقَةِ وَالْقِدَمِ مَا لَكَ، تَبْكِي عَلَى امْرَأَةٍ؟ فَكَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ وَقَالَ: صَدَقْتِ لَعَمْرِي حَقِّي: أَنْ لَا أَبْكِي عَلَى أَحَدٍ بَعْدَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، وَقَدْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ. قَالَتْ: قُلْتُ لَهُ: مَا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" لَقَدِ اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِوَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ". قَالَتْ: وَهُوَ يَسِيرُ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
هَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ حج (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) عمرہ سے آئے، جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو وہاں انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان موجود تھے، جو اپنے عزیزوں سے ملے، ان لوگوں کی ملاقات سیدنا أسيد بن حضیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے سیدنا اُسید رضی اللہ عنہ کو ان کی اہلیہ کے انتقال کے بارے میں بتایا، سیدنا اُسید نے سر جھکا لیا اور رونے لگے، میں نے ان سے کہا: کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے، آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، آپ کو سبقت اور قدیم ہونے کا شرف حاصل ہے، کیا وجہ ہے کہ آپ ایک عورت پر رو رہے ہیں؟ تو انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور بولے: آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں، مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے! میرا حق بنتا ہے کہ میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بعد کسی پر نہ روؤں، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں ایک بات ارشاد فرمائی ہوئی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سعد بن معاذ کی وفات پر عرش ہل گیا ہے۔“ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: اُس وقت سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔ امام أحمد نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (352/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10800، 18616، وأخرجه مسند البزار برقم: 1092، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5316، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 553، 5334»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15694 in Urdu