🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15696
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ ; فَإِنَّ ابْنَكِ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللَّهُ لَهُ، وَاهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ". رَوَاهُ [ أَحْمَدُ ] الطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا أُخْرِجَ بِجِنَازَةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ”جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہما کا انتقال ہوا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: تمہارے آنسو ختم ہو جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیئے، کیونکہ تمہارا بیٹا اور پہلا فرد ہے، جس سے اللہ تعالیٰ مسکرا کر ملا ہے، اور اس کے لئے عرش ہل گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لایا گیا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”تمہارے آنسو تھم جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔“ باقی کی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5344) أخرجه احمد فى المسند (456/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27034، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15696 in Urdu