الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. ( بَابُ فَضْلِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ) قَدْ تَقَدَّمَ نَسَبُهُ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا .
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلَّهِ، حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
فَقَالَ بَعْضُ جُلَسَائِهِ: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ. قَالَ: لَمْ أَنْسَ، ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْأُمَّةُ؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ. قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الْقَانِتُ؟ قَالُوا: لَا قَالَ: الْمُطِيعُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَجَّاجِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ایک امت تھے، جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے، سیدھے راستے پر گامزن تھے، اور مسلمان تھے، وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کسی شخص نے کہا: (یہ الفاظ تو) سیدنا ابراہیم علیہ السلام (کے بارے میں ہیں)، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھولا نہیں ہوں، پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ اُمت سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد وہ شخص ہے جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو قانت سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد، اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار شخص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حجاج بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15709]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حجاج بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15709 in Urdu