الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15722
وَعَنْ عَامِرِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَكَانَ جَارِيَةُ بْنُ مَجْمَعٍ قَدْ قَرَأَهُ إِلَّا سُورَةً أَوْ سُورَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر شبعی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں انصار سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے قرآن جمع کیا تھا (شاید اس سے مراد یہ ہے پورا حفظ کیا تھا) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابومعاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، جبکہ سیدنا جاریہ بن مجمع رضی اللہ عنہ نے پورا قرآن پڑھا تھا، صرف ایک یا دو سورتوں کو نہیں پڑھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عثمان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15722]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عثمان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2092)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15722 in Urdu