الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
188. بَابُ فَضْلِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15739
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ: أَنَّ حَارِثَةَ بْنَ النُّعْمَانِ قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ جِبْرِيلُ فِي جَالِسٌ الْمَقَاعِدِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَجَزْتُ، فَلَمَّا رَجَعْتُ وَانْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ رَأَيْتَ الَّذِي كَانَ مَعِي؟". قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" إِنَّهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ”مقاعد“ میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ تشریف فرما تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، پھر میں آگے گزر گیا، جب میں واپس آیا تو اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فارغ ہو چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو میرے ساتھ تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھا اور اس نے تمہیں سلام کا جواب دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15739]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15739]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23165، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20545، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3226»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15739 in Urdu