الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
201. بَابُ مَا جَاءَ فِي خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15780
عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اشْتَرَى فَرَسًا مِنْ سَوَاءِ بْنِ الْحَارِثِ فَجَحَدَهُ، فَشَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكَ عَلَى الشَّهَادَةِ وَلَمْ تَكُنْ مَعَنَا حَاضِرًا". فَقَالَ: صِدْقُكَ بِمَا جِئْتَ بِهِ، وَعَلِمْتُ أَنَّكَ لَا تَقُولُ إِلَّا حَقًّا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ أَوْ شَهِدَ عَلَيْهِ فَحَسْبُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواء بن حارث نامی شخص سے ایک گھوڑا خریدا، اس شخص نے سودے کا انکار کر دیا، سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں گواہی دے دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ہمارے حق میں گواہی کیوں دی ہے؟ جبکہ تم ہمارے ساتھ موجود نہیں تھے؟ انہوں نے عرض کی: اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ان چیزوں کے بارے میں سچ بیان کرتے ہیں، جو آپ لے کے آئے، اور مجھے یہ بات پتہ ہے کہ آپ صرف سچی بات کہتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”خزیمہ جس شخص کے حق میں گواہی دے، یا جس کے خلاف گواہی دے، تو صرف اس کی گواہی کافی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15780]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3730)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2234، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3730، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6752، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6835/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15780 in Urdu