🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15785
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ جَاءَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ وَقَدْ نُشِرَ أَكْفَانُهُ وَتَحَنَّطَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا جَاءَ بِهِ هَؤُلَاءِ، وَأَعْتَذِرُ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلَاءِ. فَقُتِلَ، وَكَانَتْ لَهُ دِرْعٌ فَسُرِقَتْ، فَرَآهُ رَجُلٌ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، فَقَالَ: إِنَّ دِرْعِي فِي قِدْرٍ تَحْتَ الْكَانُونِ فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، وَوَصَّاهُ بِوَصَايَا، فَطَلَبُوا الدِّرْعَ فَوَجَدُوهَا وَأَنْفَذُوا الْوَصَايَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ الدِّرْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ جنگ یمامہ کے دن تشریف لائے، انہوں نے اپنا کفن کھولا، خوشبو لگائی اور پھر فرمایا: اے اللہ! اُن لوگوں نے جو کچھ کیا ہے، میں اس کے حوالے سے تیرے سامنے بری ذمہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اور ان لوگوں نے جو کچھ کیا ہے، اس کے حوالے سے میں تیرے سامنے معذرت پیش کرتا ہوں، تو وہ شہید ہو گئے، ان کی جو زرہ تھی، وہ چوری ہو گئی، ایک شخص نے انہیں خواب میں دیکھا، انہوں نے فرمایا: میری زرہ فلاں فلاں جگہ پر چولہے کے نیچے ایک ہنڈیا میں ہے اور پھر انہوں نے اس شخص کو خواب میں کچھ وصیتیں کیں، ان لوگوں نے اس زرہ کو تلاش کیا، تو وہ زرہ مل گئی اور ان لوگوں نے ان کی وصیتوں کو نافذ کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ واقعہ ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں زرہ والا واقعہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1307)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15785 in Urdu