الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
204. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّحْدَاحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابودحداح رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15791
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا [ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا ] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ". فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتِكَ بِحَائِطِي، قَالَ [فَفَعَلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي قَالَ ] : فَاجْعَلْهَا لَهُ فَقَدَ أَعْطَيْتُكَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَمْ مِنْ عِذْقٍ رَدَّاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ" [ فِي الْجَنَّةِ ] . قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا. قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ، اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ ; فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ - أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا کھجور کا ایک درخت ہے اور میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کرنا چاہتا ہوں، تو آپ اس شخص کو یہ حکم دیں کہ وہ مجھے وہ درخت دیدے، تاکہ میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کر سکوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم جنت میں کھجور کے ایک درخت کے عوض میں وہ درخت اسے دے دو! اس شخص نے انکار کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اس شخص کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: تم اپنا وہ درخت میرے باغ کے عوض میں مجھے فروخت کر دو! تو اس نے ایسا کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے باغ کے عوض میں وہ درخت خرید لیا ہے، تو آپ وہ درخت اس متعلقہ شخص کو دے دیں، وہ میں نے آپ کی نذر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ابودحداح کے کتنے ہی کھجوروں کے وزنی گچھے ہیں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اسے اُم دحداح! اس باغ سے باہر آ جاؤ! کیونکہ میں نے جنت میں موجود کھجور کے ایک درخت کے عوض میں اسے فروخت کر دیا ہے، تو اس خاتون نے کہا: یہ کامیابی کا سودا ہے، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا:۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15791]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/22) اخرجه احمد فى المسند (146/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2241، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1676، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7967»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15791 in Urdu