الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ ، وَوَلَدِهِ يُوسُفَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے حضرت یوسف رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15806
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِقَصْعَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَجِيءُ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَأْكُلُ هَذِهِ الْفَضْلَةَ؟". قَالَ سَعْدٌ: وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَخِي عُمَيْرًا يَتَوَضَّأُ قَالَ قَالَ: فَقُلْتُ: هُوَ عُمَيْرٌ، فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ فَأَكَلَهَا. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا، آپ نے اس میں سے کچھ کھا لیا اور اس میں سے کچھ بچ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس راستے سے ایک جنتی شخص آئے گا اور وہ اس بچے ہوئے کو کھائے گا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اُس وقت میں اپنے بھائی عمیر کو وضو کرتا ہوا چھوڑ کے آیا تھا، میں نے سوچا وہ عمیر ہو گا، لیکن اسی دوران عبداللہ بن سلام آ گئے اور انہوں نے اسے کھا لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15806]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15806]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2712) أخرجه ابو يعلى فى المسند (721) اخرجه احمد فى المسند (1458)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1461، 1594، وأخرجه مسند البزار برقم: 1156، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5814»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15806 in Urdu