🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ:، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ.
ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ! قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ". وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: وہ حمص میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ”جابیہ“ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں (یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد) سے کہا: گیا، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ”امین“ بنایا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ”امین“ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف، اُن کی نیکی، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15817]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15817 in Urdu