الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15827
وَعَنْ أَبِي شُعْبَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَعَرَضَ عَلَيْهِ نَفَقَةً، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: عِنْدَنَا أَعْنُزُ نَحْلِبُهَا، وَحُمُرٌ تَنْقِلُنَا، وَمُحَرَّرَةٌ تَخْدِمُنَا، وَفَضْلُ عَبَاءَةٍ عَنْ كِسْوَتِنَا، إِنِّي لَأَخَافُ أَنْ أُحَاسَبَ عَلَى الْفَضْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو شُعْبَةَ الْبَكْرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوشعبہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے رقم پیش کی، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمارے پاس بکریاں ہیں، جن کا دودھ ہم دوہ لیتے ہیں، اور گدھے ہیں جن پر ہم سفر کر لیتے ہیں، اور ایک آزاد کردہ کنیز ہے جو ہماری خدمت کرتی ہے، اور اضافی لباس بھی ہے، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں اضافی چیز کے حوالے سے مجھ سے حساب نہ لیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوشعبہ بکری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15827]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوشعبہ بکری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1631)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15827 in Urdu