الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15835
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْأَعْرَابِ فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي، حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا، فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ، فَقُلْتُ: هَذِهِ مِنْ عَلَامَاتِهِ.
ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ، فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُهُ بِهِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا بِسْمِ اللَّهِ".
وَقُمْتُ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ قَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں فارس کے ”اساور ہ“ (ایک مخصوص قوم مراد ہے) میں سے تھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: پھر میں روانہ ہوا، مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا میں کچھ دیہاتیوں کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھے غلام بنا کے مجھے فروخت کر دیا، یہاں تک کہ ایک عورت نے مجھے خرید لیا، میں نے اُن لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا، ان دنوں گزر بسر بہت مشکل تھی، میں نے اس خاتون سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس خاتون نے کہا: ٹھیک ہے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں فروخت کیا پھر کھانا تیار کیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ کھا لو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، میں نے سوچا یہ ان کی مخصوص علامات میں سے ایک ہے، پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دیں، اس خاتون نے کہا: ٹھیک ہے، پھر میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، پھر میں نے انہیں پہلے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا اور اس کے ذریعے کھانا تیار کیا، میں وہ کھانا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، میں نے وہ کھانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یہ تحفہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا، آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ بھی اللہ کا نام لے کر لو، میں اُٹھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ہٹائی، تو وہاں مہر نبوت موجود تھی، میں نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ تو میں نے آپ کو اس شخص کے بارے میں بتایا، پھر میں نے آپ سے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ شخص جنت میں داخل ہو گا؟ اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15835]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23200، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6602»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15835 in Urdu