الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابٌ فِي السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ .
بلی اور کتے کا حکم
حدیث نمبر: 1585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السِّنَّوْرُ سَبُعٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک محلے میں تشریف لائے، جس سے پہلے ایک اور محلہ بھی تھا وہاں کے لوگوں کو یہ بات گراں گزری، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ فلاں محلے میں تشریف لائے ہیں، اور ہمارے محلے میں تشریف نہیں لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے محلے میں کتا تھا، لوگوں نے عرض کی: تو اُن کے محلے میں بلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلی، ایک درندہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے، بلی کے بچائے ہوئے (یعنی جوٹھے) پانی کے ذریعے وضو کرنے سے متعلق حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1585]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1585 in Urdu