🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15882
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ: أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فَقَدَ قُلُنْسُوَةً لَهُ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ، فَقَالَ: اطْلُبُوهَا، فَلَمْ يَجِدُوهَا، فَقَالَ: اطْلُبُوهَا، فَوَجَدُوهَا فَإِذَا هِيَ قُلُنْسُوَةٌ خَلَقَةٌ، فَقَالَ خَالِدٌ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَلَقَ رَأْسَهُ، فَابْتَدَرَ النَّاسُ جَوَانِبَ شَعَرِهِ فَسَبَقْتُهُمْ إِلَى نَاصِيَتِهِ، فَجَعَلْتُهَا فِي هَذِهِ الْقُلُنْسُوَةِ، فَلَمْ أَشْهَدْ قِتَالًا وَهِيَ مَعِي إِلَّا رُزِقْتُ النُّصْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَجَعْفَرٌ سَمِعَ مِنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ فَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْ خَالِدٍ أَمْ لَا.
جعفر بن عبداللہ بن حکم بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی ٹوپی جنگ یرموک کے دن گم ہو گئی، انہوں نے فرمایا: تم لوگ اسے تلاش کرو، لوگوں کو وہ نہیں ملی، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ اسے تلاش کرو، لوگوں نے تلاش کیا تو انہیں وہ مل گئی، وہ ایک پرانی سی ٹوپی تھی، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کے موقع پر اپنا سر مونڈوایا تھا، تو لوگ آپ کے اطراف کے بال لینے کے لئے لپکے تھے، اور میں ان لوگوں سے سبقت لے گیا اور آپ کی پیشانی کے بال حاصل کر لیے اور وہ اس ٹوپی میں رکھ دیے، تو میں جس بھی جنگ میں شریک ہوتا ہوں، تو یہ ٹوپی میرے پاس ہو تو مجھے کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، جعفر نامی راوی نے صحابہ کرام کی ایک جماعت سے سماع کیا ہے، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ اس نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے یا نہیں کیا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15882]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7183) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3804)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5351، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3804، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4012، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6832»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15882 in Urdu