الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15891
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ رَمْثَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". فَتَذَاكَرْنَا كُلَّ مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو. فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". قَالَ: ثُمَّ نَعَسَ الثَّالِثَةَ، فَاسْتَيْقَظَ فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ عَمْرٌو هَذَا؟ قَالَ:" عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ". قُلْنَا: وَمَا شَأْنُهُ؟ قَالَ:" كُنْتُ إِذَا نَدَيْتُ النَّاسَ إِلَى الصَّدَقَةَ جَاءَ فَأَجْزَلَ مِنْهَا، فَأَقُولُ: يَا عَمْرُو، أَنَّى لَكَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَصَدَقَ عَمْرٌو إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا".
قَالَ زُهَيْرُ بْنُ قَيْسٍ: لَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: لَأَلْزَمَنَّ هَذَا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ زُهَيْرٌ: فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ قُلْتُ: أَتَّبِعُ هَذَا الَّذِي قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

سیدنا علقمہ بن رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگی مہم پر تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ ہم بھی گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی، تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، ہم نے ہر اس فرد کو یاد کیا جس کا نام عمرو تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تیسری مرتبہ اونگھ آئی، پھر جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! عمرو سے مراد کون ہے؟ آپ نے فرمایا: عمرو بن العاص، ہم نے عرض کی: ان کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی میں لوگوں کو صدقہ دینے کی ترغیب دیتا تھا، تو عمرو آتا اور بہت سا صدقہ دیتا تھا، میں کہتا: اے عمرو! یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ تو وہ کہتا: یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور عمرو نے ٹھیک کہا:، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کے لئے بہت زیادہ بھلائی ہے۔ زہیر بن قیس کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: کہ اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت زیادہ بھلائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: زہیر نامی راوی نے کہا: جب فتنے کا زمانہ آیا تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15891]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15891 in Urdu