🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15899
وَعَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: جَزِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عِنْدَ الْمَوْتِ جَزَعًا شَدِيدًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا هَذَا الْجَزَعُ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدْنِيكَ وَيَسْتَعْمِلُكَ؟! قَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ ذَلِكَ وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَحُبًّا كَانَ ذَلِكَ أَمْ تَأَلُّفًا يَتَأَلَّفُنِي؟، وَلَكِنْ أَشْهَدُ عَلَى رَجُلَيْنِ أَنَّهُ فَارَقَ الدُّنْيَا وَهُوَ يُحِبُّهُمَا: ابْنُ سُمَيَّةَ، وَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، فَلَمَّا حَزَبَهُ الْأَمْرُ جَعَلَ يَدَهُ مَوْضِعَ الْغِلَالِ مِنْ ذَقْنِهِ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَمَرْتَنَا فَتَرَكْنَا، وَنَهَيْتَنَا فَرَكِبْنَا، وَلَا يَسَعُنَا إِلَّا مُغْفِرَتُكَ. وَكَانَتْ تِلْكَ هِجِّيرَاهُ حَتَّى مَاتَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونوفل بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں: موت کے وقت سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پر شدید پریشانی کی کیفیت طاری ہو گئی جب ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اس صورت حال میں دیکھا تو کہا: اے ابوعبداللہ! یہ پریشانی کس وجہ سے ہے؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اپنے قریب رکھا تھا، آپ کو عامل مقرر کیا تھا، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ایسا ہوا تھا، لیکن میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت کی وجہ سے ایسا کیا تھا؟ یا تالیف قلب کے طور پر ایسا کیا تھا؟ البتہ میں دو افراد کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہوئے تھے، تو آپ ان دونوں لوگوں سے محبت کرتے تھے، ایک ابن سمیہ (یعنی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) اور ایک ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) راوی کہتے ہیں: جب اُن کی طبیعت زیادہ بگڑنا شروع ہوئی، تو انہوں نے اپنا ہاتھ ٹھوڑی پر اس جگہ رکھا، جہاں طوق آتا ہے اور پھر یہ کہا: اے اللہ! تو نے ہمیں حکم دیا، تو ہم نے اسے چھوڑ دیا، تو نے ہمیں منع کیا، تو ہم نے وہ کام کیے، اب تیری عطا کردہ مغفرت ہی ہمارے لئے کفایت کر سکتی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو وصال کرنے تک اُن کے یہی کلمات رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15899]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (199/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15899 in Urdu