🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15915
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَقَّ الْبَابَ دَاقٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرُوا مَنْ هَذَا". قَالُوا: مُعَاوِيَةُ قَالَ:" ائْذَنُوا". وَدَخَلَ وَعَلَى أُذُنِهِ قَلَمٌ يَخُطُّ بِهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْقَلَمُ عَلَى أُذُنِكَ يَا مُعَاوِيَةُ؟". قَالَ: قَلَمٌ أَعْدَدْتُهُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَقَالَ:" جَزَاكَ اللَّهُ عَنْ نَبِيِّكَ خَيْرًا، وَاللَّهِ مَا اسْتَكْتَبْتُكَ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا أَفْعَلُ مِنْ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَيْفَ بِكَ لَوْ قَمَصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا - يَعْنِي الْخِلَافَةَ -؟". فَقَامَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ فَجَلَسَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصٌ أَخِي قَمِيصًا؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ فِيهِ هَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ". فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا مخصوص دن آیا، تو ایک دن کسی نے دروازے پر دستک دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ دیکھو کہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: معاویہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے کی اجازت دو! وہ اندر آئے، ان کے کان پر قلم لگا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ لکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاویہ! تمہارے کان پر قلم کیوں رکھا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ قلم ہے، جسے میں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار رکھا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے جزائے خیر دے، اللہ کی قسم! میں نے تمہیں اللہ کی وحی کی بنیاد پر ہی کاتب مقرر کیا ہے، اور میں جو بھی چھوٹا، یا بڑا کام کرتا ہوں، تو وہ اللہ کی وحی کے تابع ہوتا ہے، اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا؟ راوی کہتے ہیں: یعنی خلافت نصیب کرے گا، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اٹھیں اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو قمیص پہنائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اس میں کچھ خامیاں ہوں گی، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے ہدایت نصیب کرنا، اور اسے برائیوں سے الگ رکھنا اور آخرت میں اور دنیا میں اس کی مغفرت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1859)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15915 in Urdu