🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابٌ فِي الْفَأْرَةِ وَالنَّجَاسَةِ تَقَعُ فِي الطَّعَامِ أَوِ الشَّرَابِ .
چوہے یا نجاست کا کھانے یا پینے کی چیز گر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1592
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ، فَقَالَ:" اطْرَحُوهَا وَمَا حَوْلَهَا، وَكُلُوهُ إِنْ كَانَ جَامِدًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَ مَائِعًا؟ قَالَ:" انْتَفِعُوا بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ: كَانَ بِإِفْرِيقِيَّةَ وَكَانَ ثِقَةً، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو گھی میں گر گیا تھا، تو آپ نے فرمایا: اُسے نکالو اور اُس کے اردگرد کے گھی کو بھی نکال لو، اور باقی بچ جانے والے گھی کو کھا لو، اگر وہ جما ہوا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر وہ مائع ہوتا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُس سے نفع حاصل کر لو (یعنی کھانے کے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال کر لو!)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالجبار بن عمر ہے، محمد بن سعد بیان کرتے ہیں: وہ افریقہ میں تھا، اور ثقہ تھا، ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3101، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3930»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1592 in Urdu