🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15928
وَعَنْ ثَابِتٍ - مَوْلَى أَبِي سُفْيَانَ - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَرْضَ الرُّومِ فَوَقَعَ ثِلْبٌ فِي رَحْلِهِ، فَنَادَى: يَا عِبَادَ اللَّهِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَجَابَ مُعَاوِيَةُ، فَنَزَلَ وَنَزَلَ النَّاسُ وَقَالُوا: نَكْفِي الْأَمِيرَ، فَقَالَ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ أَوَّلَ مَنْ يُغِيثُ جِبْرِيلُ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ الثَّانِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الزُّبَيْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے غلام، ثابت بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ روم کی سرزمین پر ایک جنگ میں حصہ لیا، ایک ثلب پالان میں گر گیا (ایک نسخے میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص دریا میں گر گیا) تو اس نے پکار کر کہا: اے اللہ کے مسلمان بندو! (میری مدد کرو) تو سب سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیا، وہ نیچے اترے لوگ بھی نیچے اتر گئے، انہوں نے کہا: اے امیر! ہم آپ کی جگہ کفایت کر لیں گے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ اس کی مدد کرنے والے پہلے فرد سیدنا جبرائیل تھے، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں دوسرا بن جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15928 in Urdu