🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15943
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَعَدَ أَبُو مُوسَى فِي بَيْتِهِ، وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ، فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ. قَالَ: فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَعْجَبَكَ مِنْ أَبِي مُوسَى، قَعَدَ فِي بَيْتٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَسْطِيعُ أَنْ تُقْعِدَنِي حَيْثُ لَا يَرَانِي أَحَدٌ مِنْهُمْ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَأَقْعَدَهُ الرَّجُلُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، فَسَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ:" إِنَّهُ يَقْرَأُ عَلَى مِزْمَارٍ مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھے تھے، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہوئے، انہوں نے ان لوگوں کے سامنے قرآن پڑھنا شروع کیا، راوی کہتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! کیا آپ کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ پر حیرانگی نہیں ہو رہی؟ وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہیں، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ ان لوگوں کے سامنے قرآن پڑھ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتے ہو؟ کہ تم مجھے کسی ایسی جگہ پر بٹھا دو جہاں اُن میں سے کوئی مجھے نہ دیکھ سکے، اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، اس شخص نے آپ کو ایک ایسی جگہ بٹھا دیا، جہاں اُن میں سے کوئی آپ کو نہیں دیکھ سکتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنتے رہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ آل داؤد کی خوش الحانی کی طرح تلاوت کر رہا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15943]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4096)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 15943 in Urdu