الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1597
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَى النَّاسِ مِنْ دِينِهِمُ الصَّلَاةُ، وَآخَرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، يَقُولُ اللَّهُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ تَمَّتِ الْفَرِيضَةُ مِنَ التَّطَوُّعِ، ثُمَّ قَالَ: انْظُرُوا هَلْ زَكَاتُهُ تَامَّةٌ؟ فَإِنْ وُجِدَتْ زَكَاتُهُ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ صَدَقَةٌ؟ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ تَمَّتْ لَهُ زَكَاتُهُ مِنَ الصَّدَقَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں پر، اُن کے دین کے حوالے سے، سب سے پہلے اُن پر نماز فرض کی ہے، اور آخری باقی رہ جانے والی چیز بھی نماز ہے، بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا، وہ نماز ہے، اللہ تعالی (فرشتوں سے) فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کا جائزہ لو! اگر وہ مکمل ہوئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی کوئی نفل نماز ہے؟ اگر اس کی کوئی نفل نماز مل گئی، تو نفل کے ذریعے اُس کے فریضے کو مکمل کر دیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی زکوٰۃ مکمل ہے؟ تو اگر اس بندے کی زکوٰۃ مکمل پائی گئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس نے کوئی صدقہ کیا ہے؟ اگر اس کا کوئی صدقہ ہوا، تو صدقے کے ذریعے اس کی زکوٰۃ کو مکمل کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1597]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى يزيد الرقاشي، 4011، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 770»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی یزید الرقاشی کو جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1597 in Urdu