🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1605
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ، فَإِنْ كَانَ أَتَمَّهَا كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَتَمَّهَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: هَلْ تَجِدُونَ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ تُكْمِلُوا بِهَا فَرِيضَتَهُ، ثُمَّ الزَّكَاةُ كَذَلِكَ، ثُمَّ الْأَعْمَالُ عَلَى حَسَبِ ذَلِكَ".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَ هَذَا، فَلَا أَدْرِي أَهْوَ هَذَا أَمْ لَا، وَقَدْ ذَكَرَهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي تَرْجَمَةِ رَجُلٍ غَيْرِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحییٰ بن یعمر نے، ایک صحابی کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بندے سے، سب سے پہلے اس کی نماز کے حوالے سے حساب لیا جائے گا، اگر وہ مکمل ہو گی، تو اسے مکمل نوٹ کیا جائے گا، اور اگر وہ مکمل نہیں ہو گی، تو اللہ تعالی (فرشتوں سے) یہ فرمائے گا: کہ کیا تم میرے بندے کی کوئی نفل نماز پاتے ہو؟ جس کے ذریعے تم فرض نماز کو مکمل کر دو، پھر زکوٰۃ کا معاملہ بھی اسی طرح ہو گا، اور پھر دیگر تمام اعمال کا معاملہ بھی اس طرح ہو گا“۔
علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یعمر کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند نقل کی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا وہ یہی حدیث ہے؟ یا اس کے علاوہ کوئی اور ہے؟ اس روایت کو امام أحمد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ ایک اور شخص کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1605]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 413، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 864، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16178، 22692، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 1605 in Urdu